21 دسمبر 2010 - 20:30

ایران کی پارلیمنٹ کےاسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے کہا ہےکہ برطانیہ کے موقف کا سخت جواب دینے کی ضرورت ہے۔

ابنا: مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرلاریجانی نے پارلمینٹ کے قومی سلامتی کمیشن کی جانب سے پارلیمنٹ میں برطانیہ کےساتھ رابطہ توڑنے کے بل کا جا‏ئزہ لیتے ہوئے کہا کہ بالخصوص گذشتہ ایک برس کے دوران ملت ایران کے خلاف حکومت برطانیہ کے موقف کا منہ توڑ جواب دینا ضروری ہوگیا ہے۔ ڈاکٹر لاریجانی نے کہا کہ اعلی قومی سلامتی کمیشن نے اس سلسلے میں فیصلہ کرلیا ہے اور معمول کے مطابق اس کمیشن کے فیصلے کو ایجنڈے میں شامل کرلیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110